اکھلیش یادو کی کانپور میں مہلوک رئیس کے ورثاء سے ملاقات

   

کانپور۔9 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کانپور پہنچ کر گذشتہ 20 دسمبر کو شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں ہلاک ہونے والے رئیس کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ایس پی سربراہ نے بابو پوروا میں واقع رئیس کی مکان پر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور اپنی تعذیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپئے کا چیک بھی دیا۔ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ ان کی پارٹی سی اے اے /این آر سی کے خلاف اپنی لڑائی جارہی رکھی گی ۔مسٹر اکھلیش نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم این سی آر/این پی آر فارم کا بائیکاٹ کریں گے اس ضمن میں پارٹی کچھ بھی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔قابل ذکر ہے سماج وادی پارٹی نے ریاست میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپئے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔احتجاج کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد میں تقریبا 23 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔