اکھلیش یادو کے اندر اورنگ زیب کی روح بسی ہے: نروتم

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قسمت میں گنگا جل اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کی قسمت میں ’’ٹونٹی کا جل‘‘ ہے ۔ ڈاکٹر مشرا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ یادو کے اندر اورنگ زیب کی روح بسی ہوئی ہے ۔ پہلے انہوں نے اقتدار کے لالچ میں اپنے والد اور چچا کو سیاسی حاشیہ پر ڈال دیا اور اب وہ وزیر اعظم مودی کے دورہ کاشی پر اس طرح کی بیان بازی کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر مودی کی قسمت میں گنگا جل اور یادو کی قسمت میں ٹونٹی کا پانی ہے ۔ یادو نے مودی کے کاشی دورے پر کل اپنے بیان میں کہا تھا کہ آخری لمحات میں رہنے کے لئے کاشی سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے اور مودی کو وہاں ایک مہینے کے بجائے تین مہینے رہنا چاہئے ۔