اکھلیش یادو کے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ پہنچے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

   

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کورونا کی دوسری لہر میں ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو کے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ پہنچے ہیں۔ جہاں پر انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے ملاقات کی۔ جس کے بعد سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھور ناتھ کے گاؤں بیجورا کے لوگوں سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی گاؤں کے پردھان، اے این ایم ، گاؤں کے سکریٹری سے اُنکے كام کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے نومنتخب گاؤں کے پردھان سے کہا کہ وہ سب سے مل کر بلا تفریق کے کام کریں، جس نے بھی ووٹ دیا اور جس نے نہیں دیا ہر ایک کو اس وبا سے بچنے کے لیے دوائیوں سمیت راشن اور ویکسین کی تقسیم سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیں۔