اکھنور میں تیز رفتار گاڑی نےکمسن طالب علم کو کچل ڈالا

   

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اکھنور کے گروٹا علاقے میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب اسکول بس نے کمسن طالب علم کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کو اکھنور کے گروٹا علاقے میں اسکول بس نے راہ چلتے ایک طالب علم کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے کمسن طالب علم کو ہاسپٹل پہنچایا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لیکر مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔