اکھیلا پریہ عدالتی تحویل میں

   

حیدرآباد۔ بوئن پلی کے اغوا کیس میں آندھرا پردیش کی سابق وزیر اکھیلا پریہ کی تین روز کی پولیس تحویل کے اختتام پر انہیں 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ اکھیلا پریہ کو پولیس نے تین روز کی تحویل میں لیا تھا اور تحویل کے اختتام پر آج متعلقہ جج کے روبرو پیش کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کردیا گیا۔