اکھیلا پریہ کا پی اے اور دیگر دو افراد بھی اغواء کیس میں گرفتار

   


حیدرآباد: بوئن پلی اغواء معاملہ میں پولیس نے اے پی کی سابقہ وزیر بھوما اکھیلا پریا کے پی اے اور دیگر دو افراد کو گرفتار کرکے اغواء میں استعمال گاڑیاں و موبائیل ضبط کرلئے۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اغواء کے معاملہ میں پولیس تیز رفتاری سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر مزید تین گرفتاریاں عمل لائی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکھیلا پریا نے اغواء میں اہم رول ادا کیا ۔