اکھیلیش یادو کی اناؤ متاثرہ کے خاندان سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

٭ اناؤ (اترپردیش)۔ صدر سماج وادی پارٹی اکھیلیش یادو نے آج اناؤ عصمت ریزی کی متاثرہ لڑکی کے ارکان خاندان سے ملاقات اور انصاف کے لئے جدوجہد میں بھرپور تعاون کا تیقن دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں اکھیلیش یادو نے کہا کہ متاثرہ کے خاندان کو انصاف اور خاطیوں کو سزا دلانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غریب خاندان نے اپنی بہادر بیٹی کو کھو دیا ہے جو حصول انصاف کے لئے عدالت جارہی تھی لیکن انصاف حاصل نہ کرسکی۔