اکے کویتا ‘ کیرالا اسمبلی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب میں شرکت کریں گی

   

حیدرآباد۔4 فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی رکن پارلیمنٹ کویتا کیرالا اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب میں شرکت کریں گی ۔ بتایا جاتا ہیکہ 23تا 25فبروری منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کیلئے کیرالا کے اسمبلی اسپیکر مسٹر راما کرشنن کی جانب سے انہیں مدعو کیا گیا ہے ۔ ملک بھر کے یونیورسٹیز طلبہ کی جانب سے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں کویتا کو شرکت کا موقع ملا ہے ۔اس اجلاس کا افتتاح 23فبروری کو نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کیرالا اسمبلی کی جانب سے کویتا کو ایک خط بھی روانہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اس ڈائمنڈ جوبلی تقاریب میں شرکت کریں ۔