اگادی پر گورنر ، چیف منسٹر کی مبارکباد

   

حیدرآباد /5 اپریل ( این ایس ایس ) تلگو سال نو اگادی کا کل 6 اپریل سے آغاز ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں تلگو ریاستوں کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ گورنر نرسمہن نے اپنے پیام میں کہا کہ تلگو سال نو کے اس مبارک اور پرسرت موقع پر آندھراپردیش میں تلنگانہ کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اگادی خوشیوں اور امیدوں کاتہوار ہے اور نیا سال سب کیلئے نئی خوشیاں اور ایک تابناک مستقبل اپنے ساتھ لے آئے گا ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے پیام مبارکباد میں کہا کہ میں دعاء گو ہوں کہ خدا ئے برتر ریاست اور عوام کو ترقی و خوشحالی کی نعمتوں سے مالامال کرے ۔