اگرہندو قطع تعلق کرلیں تو مسلمان بھوکے مرجائیں گے: بی جے پی ایم ایل اے

,

   

لکھنو۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی ایم ایل اے ناہید حسن کے اس بیان کے بعد جس میں انہوں نے بی جے پی تائید والے تاجرین کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ بی جے پی ایم ایل اے سریندر سنگھ نے بیان دیا کہ اگر ہندو مسلمانوں سے قطع تعلق کرلیں تو مسلمان بھوکے مر جائیں گے اور اس طرح کی حرکت کسی بھی سیاستداں کو زیب نہیں دیتی جس سے سماج تقسیم ہوجائے گا۔ بعدازاں ناہید حسن نے وضاحت کی کہ ان کے بیان کو میڈیا میں توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔