اگریکلچرل گریجویٹس کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے

   

پروفیسر جئے شنکر اگریکلچرل یونیورسٹی میں کمبائنڈ کونسلنگ کا افتتاح، وائس چانسلر ڈاکٹر پراوین راؤ کا خطاب

حیدرآباد ۔ 8 اگست (پریس نوٹ) پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی راجندر نگر، حیدرآباد میں اگریکلچر، وٹرنیری اور ہارٹیکلچر میں انڈر گریجویٹ کورسیس میں داخلوں کیلئے کمبائینڈ کونسلنگ کا کل آغاز ہوا ۔ یہ کو یونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقد کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وی پراوین راؤ نے اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور کونسلنگ کا رسمی طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر راؤ نے امیدواروں اور ان کے پیرینٹس کو مفید مشورے دیئے اور اگریکلچرل کورسیس میں مواقع سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ اگریکلچر بہت اہم کورس ہے اور اگریکلچرل گریجویٹس کیلئے جاب کے کئی مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے ایک بین الاقوامی ادارہ کی جانب سے کئے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دس سال میں ہندوستان اور دنیا بھر میں فوڈ سیکٹر کیلئے ایک لاکھ اگریکلچرل گریجویٹس کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگریکلچرل گریجویٹس کی مانگ میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہے۔