حیدرآباد ۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) راجندرنگر کے علاقہ میں ایک شخص نے ملازمت میں دشواری سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ نوین کمار جو اگریکلچرل یونیورسٹی میں فیلڈ ایگزیکیٹیو کی خدمات انجام دیتا تھا، بھوانی کالونی میں رہتا تھا۔ اس شخص نے 13 جنوری کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ نوین کمار کا بورابنڈہ ای ایس آئی سی ہاسپٹل میں علاج جاری تھا۔ نوین سال 2020ء میں کوویڈ سے متاثر ہوا تھا اور صحت یاب ہونے کے بعد یہ شخص بلیک فنگس سے متاثر ہوگیا۔ اس کا علاج جاری تھا اس دوران اس کی بینائی متاثر ہوگئی جس کے سبب ملازمت میں دشواریاں پیش آرہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوین کی شادی سال 2017ء میں شویتا نامی لڑکی سے ہوئی تھی اور ان کی ایک ڈھائی سالہ بچی ہے۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع