اگریکلچر ایمسیٹ 28 و 29 ستمبر کو منعقد ہوگا

   

لا سیٹ کا 4 اکٹوبر کو انعقاد ۔ کونسل برائے اعلی تعلیم کا شیڈول
حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلی تعلیم نے آج مختلف پیشہ ورانہ کورسیس میں داخلوں کیلئے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ تلنگانہ میں اگریکلچر ایمسیٹ کا 28 اور 29 ستمبر کو انعقاد عمل میں آئیگا ۔ اس ٹسٹ کیلئے 78,664 امیدواروں نے اندراج کروایا ہے ۔ علاوہ ازیں پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ ( پی جی ای سیٹ ) 21 تا 24 ستمبر منعقد ہوگا جس کیلئے 21,758 امیدواروں نے اپنا اندراج کروایا ہے ۔ اس کے علاوہ انٹیگریٹیڈ کامن انٹرنس ٹسٹ 30 ستمبر اور یکم اکٹوبر کو منعقد ہوگا جس کیلئے 55,578 درخواست گذار ہیں۔ کونسل کے شیڈول کے مطابق ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ یکم اور 3 اکٹوبر کو منعقد ہوگا جس کیلئے 43,680 امیدواروں نے اندراج کروایا ہے ۔ لا سیٹ 4اکٹوبر کو منعقد ہوگا جس کیلئے 30,150 امیدوار ہیں۔ سابقہ اعلان کے مطابق انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ 31 اگسٹ کو منعقد ہوگا جس میں 28,038 امیدوار ہونگے ۔