حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مرکزی محکمہ زراعت نے تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ زراعت اور اس سے متعلق تمام ڈگری کورس کو پروفیشنل ڈگری کی حیثیت سے تسلیم کریں اور ریاستی حکومتیں قواعد و قوانین میں ترامیم بھی کریں اور ایم بی بی ایس و ویٹرنری کے علاج کی ڈگریوں کے مساوی ہی اگریکلچر ، فاریسٹری بائیو ٹکنالوجی ، ہوم سائنسیس ، فوڈ اینڈ نیوٹریشن ڈگریوں کو بھی پروفیشنل ڈگریوں کی حیثیت دی جائے اور اس مناسبت سے محکمہ زراعت کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس ڈگری میں زیر تعلیم طلبہ کو بھی دیگر پروفیشنل ڈگریز میں زیر تعلیم طلبہ کے مساوی اسکالر شپس اور ملازمین کو تنخواہیں دیگر ملازمین کے مساوی ادا کرنا پڑے گا اور اس مناسبت سے ملازمتوں کی فراہمی سے متعلق قوانین میں ریاستی سطح پر ترامیم کرنے کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر جئے شنکر زرعی یونیورسٹی کے رجسٹرار سدھیر کمار نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ڈگریوں کو بھی پروفیشنل ڈگری کی حیثیت فراہم کی گئی ہے ۔۔