اگریکلچر یونیورسٹی میں داخلے کیلئے 31 جولائی کو کونسلنگ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 25 جولائی (سیاست نیوز) پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی میں بی ٹیک، اگریکلچر انجینئرنگ، بی ٹیک، فوڈ ٹیکنالوجی کورسیس میں داخلوں کیلئے فارمرس کوٹہ کے تحت کونسلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ایس دھیر کمار رجسٹرار پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی نے کہا کہ جاریہ ماہ 30 جولائی کو راجندر نگر ایگزامنیشن سنٹر میں کونسلنگ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم پی سی اسٹریم کورسیس کیلئے آن لائن کے ذریعہ درخواستیں پیش کرنے والے تمام امیدواروں سے کونسلنگ کیلئے حاضر رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ بی ٹیک اگریکلچرل انجینئرنگ میں 18 نشستوں بی ٹیک، فوڈ ٹیکنالوجی میں 18 نشستوں پر تلنگانہ ایمسیٹ 2019ء رینکوں کی بنیاد پر ریزرو نشستوں پر انتخاب عمل میں لایا جائیگا اور میرٹ لسٹ فیس رقومات کی تفصیلات کے تعلق سے یونیورسٹی ویب سائیٹ پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے اور جن امیدواروں کو نشستیں الاٹ ہوں اسی دن انہیں فیس داخل کرنا ضروری ہوگا۔ فیس کا ادخال نہ ہونے پر نشست کو منسوخ کرایا جائے گا۔