دسویں اور انٹر طلبہ درخواست دینے کے اہل
حیدرآباد ۔ /12 جون (سیاست نیوز) پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2019-20 ء کیلئے دو سالہ / تین سالہ ڈپلوما انجنیئرنگ کورسس میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے اور جملہ نشستیں 880 ہیں جن میں شعبہ زراعت 620 ، تخم ٹکنالوجی 80 ، نامیاتی زراعت 60 اور اگریکلچرل انجنیئرنگ کی 110 سیٹیں شامل ہیں ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت دسویں جماعت یا اس کے مماثل امتحانات میں کم از کم 5.0 گریڈ پوائنٹ (مع ہندی) کامیاب کمپاٹمنٹل / انٹر ناکام امیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں اور انٹر کامیاب یا اس سے اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدوار درخواستیں دینے کے اہل نہیں ہوں گے اور دسویں جماعت کے اندر دیہی علاقوں میں تعلیم حاصل کئے ہوئے امیدوار ہی درخواستیں داخل کریں اور امیدواروں کی عمریں /31 ڈسمبر 2019 ء تک 15 تا 22 سال کے درمیان ہونی چاہیے ۔ درخواست فیس جنرل / بی سیز کیلئے 1100/- روپئے ، ایس سی ، ایس ٹی اور جسمانی معذورین کیلئے 600/- روپئے مقرر ہے ۔ امیدواروں کا انتخاب دسویں جماعت میں کامیاب نمبرات کی میرٹ لسٹ کے مطابق کیا جائے گا اور کورس مدت زراعت ، تخم ٹکنالوجی اور نامیاتی مراعات کیلئے دو سال اور اگریکلچرل انجنیئرنگ کیلئے تین سال ہوگی جبکہ کورس کی فیس 12,700/- روپئے اور پرائیویٹ پالٹکنک میں 17,200/- روپئے ادا کرنی ہوگی ۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن میں 04-07-2019 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ اور مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.pjtsav.ac.in ملاحظہ کریں ۔
