اگری اکسپورٹ باڈی نے میٹ مینول سے لفظ ’حلال‘ نکال دیا

   

نئی دہلی : ملک میں پرڈاکٹس کے لئے حلال صداقت نامہ کے خلاف ہندو رائٹ ونگ گروپس اور سکھ تنظیموں کی جانب سے چلائی جارہی سوشل میڈیا مہم کے درمیان اگریکلچر اینڈ پراسیسڈ فوڈ پراڈکٹس اکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے ریڈ میٹ مینول سے لفظ ’حلال‘ نکال دیا ہے۔ اِس نے یہ وضاحت کی ہے کہ ہندوستانی حکومت کو حلال میٹ کے تعلق سے کسی بھی شرط پر کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اکثریتی برآمداتی ممالک یا برآمدات والے اداروں کی اکثریت کی ضرورت کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اِن ممالک میں اِس طرح کی تجارت کو حلال کے نام سے مشہور کیا گیا ہے۔ وی ایچ پی کے ونود بنسل نے کہاکہ یہ حلال کا تنازعہ ہندوستان میں ختم کیا جانا چاہئے۔ پورے ملک میں لفظ حلال کا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ ہر چیز سے لفظ ’حلال‘کا صداقت نامہ ہٹادیا جائے۔ اگر کہیں حلال کی سرٹیفکٹ دی جارہی ہے تو وہاں پر ’جھٹکہ‘ کا سرٹیفکٹ بھی ہونا چاہئے۔