نئی دہلی : دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے ایک بار پھر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مو جودہ دور میں بھگوان رام ہوتے تو بی جے پی انہیں بھی پارٹی میں شال ہونے کیلئے مجبور کرتی اور ان کے پاس ای ڈی بھیج دیتی۔انہوں نے کہا کہ اگر رام بی جے پی میں شامل سے انکار کرتے تو ان کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی کو لگا دیا جاتا ہے ۔ کجریوال دہلی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اس دوران انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر تنقید کی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں ان کی حکومت وکاس ماڈل کو جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں بی جے پی وناش کا انتخاب کررہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے زیر اقتدار حکومتوں کا تختہ اُلٹ رہی ہے ۔ کجریوال نے انہیں 8سمن بھیجنے پر ردعمل ظاہر کیا ۔ کجریوال کے تبصرے پر بی جے پی نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔
