اگر اب مہاراشٹر میں انتخابات ہوتے ہیں تو ایم وی اے کو 40 لوک سبھا اور 185 اسمبلی سیٹیں ملیں گی: سنجے راوت

,

   

ممبئی:شیوسینا (ادھو بالا ٹھاکرے) کے رہنما سنجے راوت نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اگر آج مہاراشٹر میں انتخابات ہوئے تو مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو ریاست میں کم از کم 40 لوک سبھا سیٹیں اور 180 سے 185 اسمبلی سیٹیں ملیں گی۔ یہ قابل ذکر ہے کہ ایم وی ایم میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے ساتھ ساتھ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) بھی شامل ہیں۔یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راوت نے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قومی سطح پر کم از کم 110 سیٹیں (لوک سبھا) کھو دے گی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ کمل (بی جے پی کا انتخابی نشان) کا موسم نہیں ہے۔ مجھے آج بازار میں کوئی کمل نظر نہیں آ رہا۔ بازار میں پھولوں کی اور بھی بہت سی اقسام ہیں اور جلد ہی آپ کو ان میں سے بہت سے پھول نظر آئیں گے۔