نئی دہلی: پچھلے کئی دنوں سے جو میڈیاء پروپیگنڈے کر رہی کہ نظام الدین مرکز سے وائرس پہلا، جبکہ یہ بات ساری دنیا جانتی ہے یہ وائرس چین سے پہلا تھا، پھر یہ پروپیگنڈہ کیوں کیا جا رہا ہے؟، ان خیالات کا اظہار بھیم ارمی کے سربراہ چندر شیکھر ازاد نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس ملک کی عوام چین سے رہنا چاہتی ہیں تو انہیں ٹی وی دیکھنا مکمل بند کردینا چاہیے، جو بھی آپ کو خبریں ہو سوشل میڈیا کے ذریعہ مل جائے گی، گوگل یا دوسرے بروسر کے ذریعے سے آپ خبریں پڑھ لیں ورنہ ان لوگوں نے اتنی آگ لگادی ہے کہ کب کیا ہوگا کچھ بتا نہیں سکتے۔
ازاد نے کہا کہ اگر میں کہی چھپا ہوں تو میرے لیے پھنسا ہوا لفظ استعمال کیا جاتا ہے مگر مسلمانوں پر چھپے رہنے کا الزام لگایا جاتا ہے، آپ کو یہ فرق سمجھنا پڑے گا، اور مندروں میں رہے لوگوں کو میڈیاء نے صاف الفاظ میں پھنسے ہوئے ہیں کا لفظ استعمال کیا تھا۔
انہوں نے باباصاحب امبیڈکر کے حوالے سے کہا کہ باباصاحب نے ہمیں تمام مذہبوں کا احترام کرنے کےلیے کہا ہے چاہے ہم اس مذہب کو مانتے ہو یا نہیں مانتے ہوں، اور میں بھی ہمیشہ سچ کے ساتھ ہوں اور رہوں گا اور جو مجرم ہیں انکے ساتھ میں کھل کر کھڑا ہو جاوں گا۔
انہوں نے مزید کیا ہے دیکھیں اس ویڈیو میں۔
https://youtu.be/oBB_AeGJWA8