اسلام آباد: سابق ٹسٹ اسٹار اور دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر وہ اعظم خان کی جگہ ہوتے تو خود کو مکمل بدلنے کے لیے 100 دن میں 40 کلو وزن کم کر کے اس پر دستاویزی فلم بناتے۔ ایک نجی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے گفتگو میں ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے معروف شعیب اختر نے اپنے دَور کے ساتھی کھلاڑی معین خان کے فرزند اعظم کے تعلق سے کہا کہ نوجوان وکٹ کیپر بیاٹر میں صلاحیت موجود ہے، لیکن ان کی فٹنس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ دینا ضروری ہے۔ اختر نے کہا کہ اعظم کو غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، لیکن اگر وہ خود پر محنت کریں تو بڑے ناموں کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔