نئی دہلی:نرملا سیتا رمن نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہندوستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کے پیش نظر روس جیسے مسائل پر سخت موقف اپنا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر امریکہ بھارت کی شکل میں دوست چاہتا ہے تو اسے سمجھنا چاہیے کہ دوست کو کمزور نہ کیا جائے۔ سیتا رمن عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچی تھیں۔واشنگٹن میں ہندوستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں کیونکہ یہ ترقی کر رہے ہیں اور یوکرائن کی جنگ کے بعد مزید مواقع پیدا ہوئے ہیں۔