غازی آباد ۔ 8 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) جب تمام یادو وں کو رشتہ دار قرار دیا جاسکتا ہے تو تمام مودیوں کو رشتہ دار کیوں نہیں قرار دیا جاسکتا ۔ سابق چیف منسٹر یوپی صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے یہ سوال کیا ۔ وہ ایک جلسہ عام سے جو ماہ گٹھ بندھن اُمیدوار کی تائید کے لئے منعقد کیا گیا تھا تقریر کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ شراب کا بڑا تاجر لاکھوں روپئے لیکر ملک سے کیسے فرار ہوگیا؟ اور بی جے پی حکومت میں اُسے اس کی اجازت کیسے دی ۔ انھوں نے آدتیہ ناتھ کے بارے میں کہاکہ چیف منسٹر نے صرف ریاست کی سڑکیں رنگین کی ہیں اور کچھ نہیں ۔
