جموں: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں جو واقعات پیش آ رہے ہیں ان سے لگتا ہے کہ حکومت کے یہاں حالات ٹھیک ہونے کے دعوے غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آج ایسے علاقوں میں ملی ٹنسی دیکھنے کو ملتی ہے جن کو ملی ٹنسی سے صاف کر دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو انتخابات کا انعقاد کیوں نہیں کیا جا رہا ہے ۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو رام بن میں میڈیا سے بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر حالات ٹھیک ہیں تو یہاں الیکشن کیوں نہیں ہو رہے ہیں بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر جو واقعات شوپیاِں، راجوری، پونچھ میں پیش آ رہے ہیں ان سے لگتا ہے کہ یہ دعوے غلط ہیں۔