اگر حکومت جلوس،مظاہروں کو کنٹرول نہیں کرسکتی تو اجازت کیوں دیتی ہے :مایاوتی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: ہریانہ میں جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت یاترا، جلوس و مظاہروں کو کنٹرول نہیں کرسکتی ہے تو پھر اس کے انعقاد کی اجازت کیوں دیتی ہے ۔مایاوتی نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ ہریانہ میں فرقہ وارانہ فساد کا پھوٹ پڑنا اور اس کا گڑ گأں و دیگر علاقوں میں بلا روک ٹوک پھیل جانا یہ ثابت ہوتا ہے کہ منی پور کی طرح ہریانہ میں بھی نظم ونسق بری طرح سے ختم ہوچکا ہے اور حکومت کا خفیہ محکمہ بھی غیر فعال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہریانہ حکومت کا یہ دعوی کہ فرقہ وارانہ فساد وشوہندوپریشد کی یاترا پر پتھراؤ کی وجہ سے شروع ہوا ہے جس سے بھی پورے طور سے یہ واضح ہے کہ ہریانہ حکومت اس یاترا کو سیکورٹی دینے میں پورے طور سے ناکام رہی ہے ۔ جبکہ حکومت۔انتظامیہ و خفیہ ڈپارٹمنٹ کو خاص کر ان معاملوں کو لے کر ہر طرح سے کافی چست درست ہونا چاہئے تھا۔کل ملا کر اس سے وہاں کی ریاستی حکومت کی پالیسی،نیت و طرز عمل پر بھی کافی کچھ سوال اٹھنا فطری ہے ۔