’’اگر حکومت 5 سال چل سکتی ہے تو کسان تحریک کیوں نہیں‘‘

   

نئی دہلی : کسان لیڈر راکیش ٹکیت کا کہنا ہے کہ ’’جب حکومت 5 سال چل سکتی ہے تو کسان تحریک کیوں نہیں چل سکتی۔ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن کمیٹی سے خوش نہیں ہیں۔‘‘کسان تحریک کے 50ویں دن غازی پور بارڈر پر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے ایک بار پھر زرعی قوانین واپس نہ لیے جانے کی صورت میں مظاہرہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب حکومت پانچ سال چل سکتی ہے تو کسان تحریک کیوں نہیں۔‘‘