اگر سلیبریٹیز کا یہ حال ہے تو عام احتجاجی کا کیا ہوگا

,

   

شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں فرحان اختر کے جواب پر خاتون آئی پی ایس افسر کا ردعمل

حیدرآباد /20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے سے متعلق فرحان اختر کے جواب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک خاتون آئی پی ایس افسر ڈی روپا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اگر ایسے سلیبریٹیز ( فرحان اختر ) کے ساتھ یہ ہوسکتا ہے تو مجھے اس بات پر تعجب ہے کہ احتجاج کرنے والوں میں شامل کتنے افراد کو شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں معلومات ہوں گی ۔ آخر کتنے طلباء دباؤ کے تحت احتجاج میں شامل ہوئے ہوں گے ‘ ۔ وجہ پوچھے جانے پر فرحان اختر نے کہا تھا کہ ’ اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر ان سب لوگوں کو پریشانی کیوں ہے ؟ ‘ ۔