اگر شیلا ڈکشٹ جی ٹھیک طرح سے حکومت چلاتیں تو ہم اپنی پارٹی نہ بناتے : وزیر اعلی اروند کیجریوال 

,

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سربراہ اوردہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا ڈکشٹ اچھی طرح سے حکومت چلاتیں تو ہم اپنی پارٹی بناتے بھی نہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شیلا جی نے حکومت کو ٹھیک طرح سے نہیں چلایاتھا ۔ کجریوال نے کہا کہ اگر شیلا جی اچھی طرح سے حکومت چلاتی تو ہم اپنی پارٹی شروع بھی نہ کرتے ۔

دہلی حکومت کی خراب حالات کو دیکھ کرہمیں احساس ہوا کہ ہمیں اس کیلئے نئی پارٹی کی بنیاد ڈالنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں اسکول سے لے کر دواخانے ہر جگہ بری حالت تھی ۔ وزیر اعلی اروند کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں ایک جگہ بھی سنگ بنیاد نہیں رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہلی میں نئی اسکولس ، دواخانے اور بستی دواخانے بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ ہمیں آگے بڑھنے سے روک رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تین سال کا عرصہ بیت گیا مودی حکومت نے سی سی ٹی وی نصب کرنے کی اجاز ت نہیں دی ۔ مسٹر کجریوال نے کہا کہ ہمیں ہر چیز کے لئے مرکزی حکومت سے اجازت لینی پڑتی ہے ۔ ہر ریاست اپنے فیصلے خود کرتی ہے لیکن دہلی نہیں کرسکتی ۔انہوں نے عوام سے دریافت کیا کہ اب آپ بتایئے کہ حکومتی کام کو کون روک رہا ہے ۔ لہذا آپ مودی حکومت کو ووٹ نہ دیجئے ۔ اگر مودی حکومت دوبارہ اقتدار پرآجائے گی تو آئندہ پانچ سال تک اسی طرح کرتے رہے گی ۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی سے سات لوک سبھا امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔