اگر عالمی کپ کا مقابلہ کولکاتا میں ہوتا تو بھارت کی جیت یقینی تھی:ممتا بنرجی

   

کولکاتا : وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایڈن گارڈ میں فائنل مقابلہ رکھاجاتا تو بھارت کی جیت یقینی تھی انہوں نے احمد آباد میں ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان کا فائنل کلکتہ یا وانکھیڑے میں ہوتا تو ہم جیت جاتے ۔ ہم بہت اچھا کھیلتے ہیں۔ سب کچھ چراغ بن گیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اسٹڈیم کے نام تبدیل کرنے سے میچ نہیں جیتا جاتا ہے ۔ایڈن گارڈ میں بھارت نے ہمیشہ فتح کا جھنڈا لہرایا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انڈیا نے تمام میچوں میں جیت حاصل کی ہے ۔مگر اسٹڈیم کی وجہ سے فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست ہوئی۔