اگر لاک ڈاؤن یا تحدیدات نہ کئے جاتے تو کورونا متاثرین15 اپریل تک 8.2لاکھ ہوتے: حکومت

,

   

٭ حکومت نے ہفتہ کو کہا کہ لاک ڈاؤن اور سخت پابندیوں کے اقدامات نہ کئے جاتے تو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 اپریل تک 8.2 لاکھ ہوسکتی تھی۔ حکومت نے کہا کہ ’ اگر ہم صرف اس وقت (آج کی تاریخ ) تحدیدات اور پابندیوں کے اقدامات کئے ہوتے تو 15 اپریل تک کورونا کیسیس کی تعداد 1.2 لاکھ ہوسکتی تھی‘۔ تاہم حکومت نے وضاحت کی کہ یہ اعداد آئی سی ایم آر کا جائزہ نہیں ہے بلکہ اعداد و شمار کے تجزیہ پر مبنی ہے۔