واشنگٹن ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جو بائیڈن ہلاری کلنٹن سے زیادہ کمزور امیدوار ہیں تاہم ڈیموکریٹس انہیں (ٹرمپ کو) شکست دینے کے حوالے سے زیادہ ہی پْر جوش ہیں۔امریکی صدر نے یہ بات جمعرات کے روز ’دی واشنگٹن ٹائمز ‘کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔ٹرمپ کے مطابق وہ معیشت کی ایک بھرپور بحالی پر یقین رکھتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ صرف اْس صورت میں شکست سے دوچار ہوں گے اگر انتخابات میں ووٹنگ MAIL کے ذریعے ہوئی۔ اس لیے کہ ایسی صورت میں ڈیموکریٹس کی جانب سے ہیرا پھیری کی توقع ہے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ “انتخابات تک ہمارے پاس چار ماہ ہیں .. ہم ہر آنے والے ماہ اوپر جائیں گے .. تیسری سہ ماہی کا نتیجہ انسانی تاریخ میں بلند ترین مجموعی مقامی پیداوار کی صورت میں سامنے آئے گا”۔امریکی صدر نے کہا کہ “یقینا ڈیموکریٹس معیشت کو کھولنا نہیں چاہتے ،وہ جہنم کی طرح لڑنے میں مصروف ہیں وہ نہیں چاہتے کہ میں ہفتہ کے روز اجتماع کروں کیوں کہ یہ ایک بہت بڑا اجتماع ہو گا”۔انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ نے اپنے ایک بڑے اندیشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ای میل کے ذریعے ووٹنگ وہ واحد طریقہ ہے جس میں مجھے شکست ہو جائے گی اس لیے کہ ڈیموکریٹس دھوکہ دہی اور چوری کرتے ہیں۔ وہ متعین علاقوں میں بیلٹ کارڈز نہیں ارسال کرتے، ان میں زیادہ تر ریپبلکنز کے علاقے ہیں۔ بہت سی غیر قانونی ووٹنگ کا وجود ہے”۔ٹرمپ کے مطابق سابق صدر باراک اوباما کو (روس کی جانب سے) جاسوسی کا علم تھا۔ اس لیے کہ صدر کی کرسی پر بیٹھا شخص ہر بات جانتا ہے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں جاری حالیہ تحقیقات کے ذریعے حقیقت سامنے آ جائے گی۔
چین کیساتھ تعلقات ختم کرنیکا متبادل موجود : ٹرمپ
واشنگٹن ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی روابط سمیت ہرطرح کے تعلقات مکمل طور پرختم کرنے کا آپشن موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے پاس چین سے تمام روابط ختم کرنے کا اختیار ہے اور ہم یہ اختیار کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ “ٹویٹر” پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں امریکی صدر نے کہا کہ چین کے حوالے سے ان کی حکومت کے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں۔ متعدد حالات میں چین کے ساتھ ہرطرح کے روابط ختم کرسکتے ہیں۔انہوں نے اپنی حکومت کے چین کیساتھ تجارتی امور کے نگران رابرٹ لائیتھائزر کے اعتراضات کا جواب دیا۔ مسٹر لائی تھائزر نے چین اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی جنگ کے دوران دونوں ملکوں کیدرمیان مذاکرات کی قیادت کی تھی۔چہارشنبہ کو لائیتھائزر نے کانگرس کمیٹی کے سامنیبیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ چین اختلافات کم کرنے کیلئے معاہدے کی شرائط کا پابند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چند سال قبل تو امریکہ کے لیے چین سے ہرطرح کے تعلقات ختم کرنا ممکن تھا مگر موجودہ حالات میں ایسا کرنا غیر منطقی ہوگا۔