اگر گاندھی قتل کیس پر آج نظرثانی ہو تو گوڈسے محب وطن ہوجائیگا

   

ممبئی ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اگر گاندھی جی کا قتل کیس آج سپریم کورٹ میں دوبارہ چلایا جائے تو فیصلہ یہ ہوگا کہ ناتھو رام گوڈسے ’’قاتل مگر محب وطن بھی‘‘ رہا۔ گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے ہفتہ کو ایوھیا مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ردعمل میں کہا کہ عدالتی فیصلے نے ایودھیا میں متنازعہ مقام پر رام مندر تعمیر کرنے کیلئے راہ ہموار کردی ہے۔