اگر گاندھی ہوتے تو دہلی۔سرینگر یاترا کا اہتمام کرتے:ڈگ وجئے سنگھ

   

اندور ۔ 2 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کی تنسیخ پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دفعہ 370 سے متعلق مرکز کے اقدام پر اگر آج مہاتما گاندھی ہوتے تو دہلی تا سرینگر یاترا کا اعلان کئے ہوتے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے مسئلہ جموں و کشمیر کی’ کشمیریت‘ کے اصولوں پر حل کرنے اٹل بہاری واجپائی کے نظریہ کو ختم کردیا۔