اگر گوداوری میں پانی کی سطح 73 فیٹ تک پہنچ گئی توتلنگانہ کے 110 مواضعات زیر آب ہوسکتے ہیں

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بھدرا چلم میں گوداوری کے سطح آب میں ہورہے اضافہ سے چرلہ ، دموگوڑم ، بھدرا چلم ، برگم پہاڑ ، اسوا پورم ، منوگورو اور پناپا کا منڈلس میں کم از کم 110 دیہاتوں کے زیر آب ہونے کا خطرہ لاحق ہے ۔ پیر کو شام 7 بجے تک گوداوری میں پانی کی سطح 49.04 فیٹ تک پہنچ گئی ۔ اگر گوداوری میں پانی کی سطح 73 فیٹ تک پہنچ گئی تو اس ضلع میں تقریبا 110 مواضعات زیر آب ہوجائیں گے ۔۔