بنگلور (کرناٹک): کرناٹک وزیر سیاحت سی ٹی روی نے آج ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوؤں کی اکثریت ختم ہوگئی تو گودھرا جیسا سانحہ دوبارہ پیش آسکتا ہے۔
CT Ravi,Karnataka Min on Congress's UT Khader: Ppl with such mentality had set fire in Godhra&killed Karsevakas.Hope he remembers what answer was given.If he doesn't,he can recall it.Majority is very patient,pls look back&see what happens when patience of majority runs out(19.12) pic.twitter.com/r9vyZIoxI5
— ANI (@ANI) December 21, 2019
وہ شہریت ترمیمی قانون کی تائید میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ریاستی کانگریس وزیر دنیش گنڈو راؤ نے روی کے اس بیان کی سخت تنقید کی اور پولیس سے ایک کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی روی نے انتہائی بدبختانہ بیان دیا ہے۔ پولیس فوری اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کریں اور انہیں اپنی حراست میں رکھیں۔