کشن گنج: بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے آج دعویٰ کیا کہ اگر ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد ان کی حکومت بنتی ہے تو بڑھاپے کی پنشن 400 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کردی جائے گی۔ یادو نے کہا کہ کاریہ کرتا درشن اور کاریاکرتا سمواد پروگرام کا بنیادی مقصد نچلی سطح کے کارکنوں سے بات کرکے تنظیم کی توسیع پر تبادلہ خیال کرنا ہے ۔