بنگلورو:کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو وعدہ کیا کہ اگر ان کی پارٹی ریاست میں حکومت بناتی ہے تو ہر گرام پنچایت کو 1 کروڑ روپے اور کلیان کرناٹک کے علاقے کو 5,000 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ ریاست میں 10 مئ کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں کانگریس کے سابق سربراہ نے بیلاری میں 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے گارمنٹس پارک قائم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ بارش کے درمیان، انہوں نے کالابوراگی ضلع کے جاورگی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔جہاں انہوں نے سرکاری محکموں میں 50 ہزار خالی آسامیوں کو پر کرنے کا وعدہ بھی کیا۔