شمالی کوریا رہنما کم جونگ اُن مسلم حکمرانوں کی بے حسی پر شدید برہم
پیانگ یانگ : اسرائیلی بربریت کے خلاف سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کی ہنگامی اجلاس جاری ہے ۔ جہاں او آئی سی کے رکن اسلامی ممالک نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور مغربی ممالک کی اسرائیل کی یکطرفہ حمایت کے خلاف صرف مذمت کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اسرائیل کے خلاف 20 نکاتی قرارداد منظور کئے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے فلسطینیوں کے تئیں مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور روایتی بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ نیوز ایجنسی رائیٹر کے مطابق انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین صرف عربوں یا مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ آزادی کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے یروشلم پر قبضہ کر رکھا ہے جس سے وہ مقدس سمجھتے ہیں اور مسلم حکمران صرف مذمت کرتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر ہم ہوتے تو تمام نیوکلیئر بموں کا اسرائیل پر جوہری میزائل تجربہ کرچکے ہوتے ۔