اگست تک کنالوں کے مرمت اور درستگی کے کام مکمل کئے جائیں

   

آبپاشی اور ایس آر ایس پی کنالوں کی مرمت اور درستگی کاموں پر ضلع کلکٹر کا جائزہ اجلاس

پداپلی۔14/ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں موجود ایس آر ایس پی ‘ آبپاشی کنالوں کی مرمت سے متعلقہ کاموں کو اگست 10 تک مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی. ایس آرایس پی اور محکمہ آبپاشی کے تحت موجودہ کنالوں کے مرمت کے کاموں پر بروز چہارشنبہ ضلع کلکٹر نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا. عہدیداروں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں محکمہ آبپاشی’ ایس آر ایس پی کے تحت موجودہ کنالوں کے مرمت اور درستگی کے کاموں کو منصوبہ کے مطابق تمام مواضعات میں کاموں کا آغاز کیا گیا ہے. ضلع کے ایس آر ایس پی ڈی 83′ ڈی 86′ کنالوں کے کاموں’ ایس آر ایس پی مائینر ڈسٹربیوٹری کنالوں کے کاموں’ ضلع میں محکمہ آبپاشی کے تحت موجودہ کنالوں کے کاموں کا آغاز کیا گیا ہے. کالیشورم پراجکٹ کو حکومت نے مکمل کیا ہے. اگست 20 تک ایس آر ایس پی کے ذریعہ پانی سربراہ کرنے’ تب تک مرمت کے کاموں کو مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی. ایس آر ایس پی سرحدات کی نشاندہی کرنے اور اس ضمن میں محکمہ آبپاشی اور محکمہ مال کو آپسی ہم آہنگی سے کام کرنے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی. ان کنالوں کی مرمت اور درستگی کے کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے تحت مقامی عوامی نمائندوں کی مدد لینے’ ان کے ساتھ اجلاسوں کا انعقاد عمل میں لانے کی ہدایت دی. کنالوں میں موجود کچرے کی صفائی اور مٹی کی نکاسی سے متعلقہ کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی. ایس آر ایس پی کنالوں سے متعلقہ اراضی مسائل ہوں تو مقامی ریوینو عہدیداروں کے ہمراہ آپسی تال میل سے حل کرنے کی تاکید کی.کووڈ۔ 19 وباء￿ پر قابو پانے کے تحت اقدامات کرنے کی ہدایت دی. مواضعات میں روزگار ضامن کاموں کو مقامی سرپنچ کے ہمراہ ہم آہنگی پیدا کرنے اور کنالوں کی مرمت کے لئے درکار مزدوروں کا استعمال کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو تاکید کی۔ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا’ پداپلی ریوینو ڈویڑن آفیسر شنکر کمار’ ضلعی دیہی ترقیاتی عہدیدار ونود کمار’ ای ای ایس آر ایس پی ناگا بھوشنم’ ای ای محکمہ آبپاشی پدمانابھم’ ضلع پنچایت آفیسر سدرشن اور متعلقہ عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی.۔