اگست میں افراط زر 11.39 فیصد

   

نئی دہلی: بازار میں آمد سخت ہونے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اگست 2021 میں تھوک قیمتوں پر مبنی تھوک افراط زر 11.39 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔صنعت و تجارت کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ جولائی 2921 میں تھوک افراط زر کی شرح 12.07 رہی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ تھوک افراط زر کی شرح 3.43 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران بنیادی اشیاء کی تھوک افراط زر کی شرح 6.20 فیصد ، ایندھن اور توانائی کی 26.09 فیصد اور مینوفیکچرنگ مصنوعات کی تھوک افراط زر کی شرح 11.39 فیصد رہی ہے ۔