اگست میں انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات کی تیاریاں عروج پر

   

حیدرآباد : 19جولائی ( سیاست نیوز) عہدیداروں نے انٹر سال اول کے امتحان اگست میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کورونا کی دوسری لہر کے بعد حکومت نے انٹر فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر امتحانات کو منسوخ کرکے فیس ادا کرچکے تمام طلبہ کو کامیاب بنایا تھا ۔ فرسٹ ایئر میں طلبہ نے جو مارکس حاصل کئے تھے ، سیکنڈ ایئر میں انہیں وہی مارکس دیئے تھے ۔ تاہم فرسٹ ایئر کے طلبہ سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ مارکس سے مطمئن نہیں ہیں تو حالت ٹھیک ہونے پر دوبارہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے وہ استفادہ کرسکتے ہیں ۔ سال اول میں پاس طلبہ کیلئے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے ۔ اگر آئندہ تعلیمی سال کورونا شدت اختیار کرنے پر اگر امتحان منسوخ ہوتے ہیں تو انہیں مارکس کس طرح دئے جائیں اس کا جائزہ لینے کے بعد فرسٹ ایئر امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پرچہ سوالات کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ماضی کی طرح پرچہ سوالات نہیں رہیں گے ۔ یہی نہیں امتحانات کے اوقات کو تین گھنٹوں سے گھٹاکر دیڑھ گھنٹہ ( 90 منٹ ) کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔