نئی دہلی : ہندوستان میں بینکس آئندہ ماہ 15 روز بند رہیں گے۔ اگست 2021ء کی ان تعطیلات کو دوسرا اور چوتھا ہفتہ اور تمام اتوار شامل ہیں۔ 7 ہفتہ وار چھٹیوں کے علاوہ بینکوں کو مختلف ریاستوں میں مختلف نوعیت کی تعطیلات کے سبب چھٹی رہے گی۔ اکثر ریاستوں میں بینکوں کو 19 اگست کو محرم کی تعطیل رہے گی چونکہ مختلف موقعوں پر ریاستوں میں مخصوص نوعیت کی تعطیلات ہوں گی ، اس لئے بینک اگست 2021ء میں 8 یوم پوری ریاستوں میں بند رہیں گے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے تعطیلات کو تین زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ یوم آزادی کی تعطیل 15 اگست اتوار کو واقع ہورہی ہے ، ورنہ ایک اور چھٹی بڑھ جاتی ۔