اگست میں جی ایس ٹی کی خالص آمدنی 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز

   

نئی دہلی: رواں مالی سال اگست میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی خالص آمدنی 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ہے جو گزشتہ مالی سال اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.41 لاکھ کروڑ روپے سے 6.5 فیصد زیادہ ہے ۔اتوار کو جی ایس ٹی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں ریفنڈ کے بعد خالص جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 150501 کروڑ روپے رہا ہے ، جو اگست 2023 کے 141346 کروڑ روپے کے خالص مجموعہ سے 6.5 فیصد زیادہ ہے ۔جی ایس ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں کل ملاکر جی ایس ٹی کی وصولی 174962 کروڑ روپے رہی، جو اگست 2023 کے 159069 کروڑ روپے سے 10 فیصد زیادہ ہے ۔اگست میں جمع ہونے والی آمدنی میں سی جی ایس ٹی 30862 کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی 38411 کروڑ روپے ، آئی جی ایس ٹی 93621 کروڑ روپے ہے ، جس میں درآمدات پر جمع کیے گئے 49028 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔