اگست میں ہندوستان میں بننے والی ایک اور کورونا ویکسین دستیاب ہوگی: وزارت صحت

   

ہندوستان میں دیسی ویکسین بایولوجیکل ای ویکسین اگست کے مہینے سے دستیاب ہوگی۔ یہ معلومات کل یہاں وزارت صحت کی پریس کانفرنس میں دی گئیں۔ یہ ویکسین مرکزی حکومت کی مدد سے بنائی جارہی ہے۔ فیز ٹو بایولوجیکل ای ویکسین کا ٹرائل ختم ہوچکا ہے ، جلد ہی مرحلہ تین میں اس کی آزمائش ہوگی۔ ملک میں اس وقت دو ویکسین کووچیلڈ اور کوکیسن ویکسین لوگوں کو دی جارہی ہیں۔