’اگسٹ سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی کوشش‘

   

نئی دہلی۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے 25 اگست سے اندرون ملک پروازیں شروع کرنے کے اعلان کے تین دن بعد ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اگست سے قبل بین الاقوامی مسافر طیاروں کی قابل لحاظ تعداد میں پروازیں شروع کرنے کی ممکنہ کوشش کرے گا۔ کرناٹک اور مہاراشٹرا جیسی چند ریاستوں نے اندرون ملک پروازوں پہونچنے والے مسافرین کو کورنٹائن میں رکھنے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے، لیکن وزیر شہری ہوا بازی نے کہا کہ آروگیہ سیتو ایپ پر گرین اسٹیٹس (سبز موقف) بنانے والے مسافرین کو کورنٹائن میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری نے فیس بُک لائیو سیشن سے خطاب کے دوران پھر ایک وضاحت کی کہ فضائی مسافرین کیلئے آروگیہ سیتو لازمی نہیں ہے، بجائے اس کے وہ (مسافرین) ازخود توثیق کا فارم پیش کرسکتے ہیں۔