اگلا الیکشن بی جے پی جیتے گی: مودی

   

شولاپور،9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندرمودی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر فتحیاب ہوگی۔ مودی نے چہارشنبہ کے روز یہاں قومی شاہراہ21 شولا پور۔عثمان آباد سیکشن کے فور لائن اور شولا پور میں زمینی سیوریج اور تین سیوریج پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے دہرایا کہ آئندہ عام انتخابات میں اس مرتبہ پھر بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عام زمرے کے معاشی طور پر کمزور کو تعلیم اور نوکری میں 10 فیصد ریزرویشن دیے جانے کے تعلق سے بل کو راجیہ سبھا میں پاس ہو جائے گا، کیونکہ عوامی نمائندے بھی عوامی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مراٹھی زبان میں اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولہ پور میں سڑک اور زمینی سیوریج منصوبہ میں 1100 کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے شولا پور۔تُلجا۔عثمان آباد کے لیے 98.717 کلومیٹر لمبی قومی شاہراہ 211 (نیا این ایچ 52) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 1811.33 کروڑ روپیے کی لاگت سے تیار ہوئی سڑک سے شولا پور اور مراٹھواڑہ علاقے کے لیے کافی فائدہ مند ہوگا۔ اس میں سے 750 کروڑ روپیے مرکزی حکومت نے مدد کی ہے ،باقی خرچ ریاستی حکومت نے برداشت کی ہے ۔