اگلا رام مندر مکہ میں ہوگا

   

فیس بک پوسٹ پر سعودی میں کرناٹک کا شخص گرفتار
٭ سعودی عرب میں مقیم کرناٹک کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس نے فیس بک پر مبینہ ایک پوسٹ میں یہ تجویز رکھی ہے کہ ’’ اگلا رام مندر ‘‘ مکہ میں تعمیر ہوگا ۔ اس مسئلہ پر ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ نے از خود کارروائی کی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ ہریش ( بنگیرا) کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ ہریش نے اپنے ایک ویڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے غلطی کی ہے اور اس نے اپنے مسلم برادران سے معاف کرنے کی اپیل کی ہے ۔