ڈبلن۔ آئرلینڈکی مردوں کی ٹیم اگلے سال انگلینڈ کے خلاف چار روزہ ٹسٹ میچ کے لیے لارڈز میں واپسی کے لیے تیار ہے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے چہارشنبہ کو اپنے 2023 کے ہوم سمر پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بتایا۔ چار روزہ ٹسٹ میچ 1-4 جون کے درمیان آئرلینڈ ٹیم کیلئے ہوم آف کرکٹ میں یادگار پہلے ٹیسٹ کے چار سال بعد واپسی میں کھیلا جائے گا۔ایک کھلاڑی کے طور پر اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹسٹ کرکٹ ہمارے کھیل کا مکمل عروج ہے۔ ہمیں 2019 میں لارڈز پر انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ کھیلنا خوش قسمتی سے نصیب ہوا جو کہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے ایک یادگار موقع تھا – لہذا یہ خبرکہ ہم اگلے سال لارڈز میں کھیلنے کے لیے واپسی بہت خوش آئند ہے۔ آئرلینڈ کے کپتان اینڈریو بالبرنی نے ایک سرکاری بیان میں کہا۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم کھلاڑیوں ،ملک اور کرکٹ شائقین کیلے ایک بہتر تفریح کا سامان مہیا کریں گے ۔