اگلے چیف جسٹس ہوں گے ڈی وائی چندرچوڑ

   

نئی دہلی: ہندوستان کے نئے چیف جسٹس کیلئے ڈی وائی چندرچوڑ کے نام کی سفارش کی گئی ہے ۔ موجودہ سی جے آئی یو یو للت آٹھ نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں  اور نو نومبر کو ملک کے 50 ویں سی جے آئی کے طور پر جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ حلف لے سکتے ہیں ۔ منگل کی صبح سی جے آئی یو یو للت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی موجودگی میں اپنے خط کی ایک کاپی جسٹس چندرچوڑ کو سونپی۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کے والد یشونت وشنو چندرچوڑ ملک کے 16ویں سی جے آئی تھے ۔ ان کی مدت کار 22 فروری 1978 سے 11 جولائی 1985 تک رہی ۔