اگلے ہفتے باکس آفس کا سب سے بڑا ٹکراؤ

   

چینائی ۔ آنے والاچہارشنبہ کالی ووڈ کے لیے کافی ہنگامہ خیز ہونے والا ہے۔ اس چہارشنبہ کو باکس آفس پر ایک نہیں بلکہ دو بڑی فلمیں دھوم مچانے والی ہیں۔ تمل سوپر اسٹار تھلاپتی وجے کی آنے والی فلم واریسو کا دھماکو ٹریلر اسی دن ریلیز ہوا۔ اس کے ساتھ ہی میکرز نے اعلان کیا کہ یہ فلم11 جنوری کو باکس آفس پر پہنچے گی۔ جہاں تماشائی اس بڑے اعلان سے متاثر ہوئے، وہیں کچھ تجارتی ماہرین بھی ہل کر رہ گئے۔ درحقیقت اسی دن تمل سنیما کے ایک اور بڑے اسٹار اجیت کمار کی فلم تھونیوو بھی سینما گھروں میں پہنچ رہی ہے۔ ولیمائی فیم ڈائریکٹر ایچ ونودکی یہ ایکشن ڈرامہ فلم 11 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں اجیت کمار ایک بار پھر دھواں دار ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ یاد دلائیں کہ پچھلی بار اس اداکار و ہدایت کار کی فلم ولیمائی نے بھی تمل تھیٹروں میں دھوم مچائی تھی ۔ اب ایک بار پھر اس اداکار و ہدایت کار کی جوڑی سے بھی یہی توقع کی جارہی ہے۔ وہیں تھلاپتی وجے ماسٹرکے بعد آخری بار وہ فلم بیسٹ کے ساتھ سینما گھروں میں پہنچے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔ اب سوپر اسٹار تھلاپتی وجے ہدایتکار ومسی کی فلم واریسو کے ساتھ سینما گھروں میں جلوہ گر ہوں گے۔